مکان پر زکوٰۃ ہے یا اس کے کرایہ پر؟

سوال نمبر 951

السلامُ علیکم و رحمۃ ﷲ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام
اِس مسئلہ کے تعلق سے کہ
زید کے پاس پانچ مکان ہے اور اس مکان کی قیمت 5 کروڑ  ہے  اور اس پانچوں مکان کا ماہانہ کرایہ 20 لاکھ ہے اور اپنے رہنے کے لئے الگ سے ایک عالیشان کوٹھی   ہے تو کیا اس پانچ مکان کا جو کرایہ 20 لاکھ ماہانہ آرہا ہے تو اس پر زکوٰۃ نکلے گا یا اس پانچ
 مکانوں کی  قیمت پر جو کی ابھی پانچ  کروڑ ان پر زکوٰۃ نکلے گا یعنی مکان کا جو کرایہ آرہا ہے اس پر زکوٰۃ نکلے گا یا مکان کی قیمت پر زکوٰۃ نکلے گا یا دونوں پر  خلاصہ کرکے جواب عنایت فرمائیں 
سائل:- محمد زبیر القادری دہلوی
کوشی وین کنگفو د مارشل آرٹ کلب دہلی






وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب 
زکوٰۃ صرف تین چیزوں میں واجب ہے  ثمن خواہ وہ  خلقی ہو یعنی سونا چاندی یا اصطلاحی روپیہ پیسہ مال تجارت اور چرائی کے جانور اس کے علاوہ باقی پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے 
ھکذا فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ ٤٢٨
اور ابو العلاء فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعۃ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ زکوٰۃ تین قسم کے مال پر واجب ہے ثمن یعنی سونا چاندی
  نوٹ پیسہ مال تجارت اور سائمہ یعنی چرائی پر چھوٹے جانور 
الماخوذ فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ٣٠٦
صورت مسئولہ اگر زید نے پانچوں مکانوں کو بغرض نیت تجارت خریدا تو ان پانچوں مکانوں کی قیمت پر زکوٰۃ واجب ہے البتہ زکوٰۃ کی ادائیگی سال بسال حساب لگا کر کے مکان فروخت ہو کر قیمت آنے پر  واجب الادا ہوگی 
اور خریدے گئے مکانات بیچنے سے پہلے جو کرایہ موصول ہوا ہو اس پر بھی زکوٰۃ واجب ہے
اور اگر  زید نے مکانات کو تجارت کے لئے نہیں خریدا بلکہ ایسے ہی خرید لیا اور زید نے وہ مکانات کرایہ پر دے رکھا ہے اب اس کرایہ پر زکوٰۃ واجب ہے جیسا کہ سوال سے ظاہر ہے اگروہ مالک نصاب نہ تھا اسی کرایہ سے مالک نصاب ہو رہا ہے تو ادائیگی کے لیے حولان حول کا ہونا ضروری ہے اور اگر وہ پہلے سے مالک نصاب ہے تو کرایہ کی رقم کو بھی اس میں ملا کر زکوٰۃ ادا کرے اس کے لئے الگ سے سال گزارنے کی حاجت نہیں 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
    کتـــــــــــــــــــبہ
العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ
دارالعلوم اہلسنت محی الاسلام بتھریا کلاں ڈومریا گنج سدھارتھ نگر یو پی
٢٤ رمضان المبارک ١٤٤١ 
         ١٨ مئی ٢٠٢٠






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney