آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا سور (خنزیر) کا نام لینے سے زبان ناپاک ہو جاتی ہے؟

 سوال نمبر 1057

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ کا کہنا ہے کہ خنزیر یعنی سور کا نام دن میں تین بار لینے سے چالیس دن تک زبان ناپاک ہو جاتی ہے کیا یہ درست ہے؟

بینوا تو جروا

المستفتی:- چاند رضا کلکتہ




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

خنزیر یعنی سور کا نام دن میں تین بار یا تین سو بار لینے سے زبان ناپاک نہیں ہوتی کیوں کہ مومن کبھی ناپاک ہی نہیں ہوتا  جیسا کہ حدیث شریف میں ہے عن أبي هريرة:] لَقِيَنِي رَسولُ اللَّهِ ﷺ وأَنا جُنُبٌ، فأخَذَ بيَدِي، فَمَشيتُ معهُ حتّى قَعَدَ، فانْسَلَلْتُ، فأتَيْتُ الرَّحْلَ، فاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ وهو قاعِدٌ، فَقالَ: أيْنَ كُنْتَ يا أبا هِرٍّ، فَقُلتُ له، فَقالَ: سُبْحانَ اللَّهِ يا أبا هِرٍّ إنَّ المُؤْمِنَ لا يَنْجُسُ.

البخاري (٢٥٦ هـ)، صحيح البخاري ٢٨٥ • [صحيح] • شرح رواية أخرى


البتہ مومن محدث ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالٰی کا ارشاد گرامی ہے

  ان کنتم جنبا فاطھروا (القرآن)


یعنی مومن محدث ہوتا ہے پھر بھی محدث زبانی آیات قرآن بطور وظیفہ پڑھ سکتا ہے تو خنزیر یعنی سور لینے سے چالیس دن کیونکر ناپاک ہوگا اگر یہی حکم ہوتا تو حفاظ کا کیا ہوتا کیونکہ لفظ خنزیر یعنی سور قرآن میں متعدد مقامات  پر آیا ہے جس کو حفاظ کرام ایک دن میں نہ.جانے کتنی بار پڑھ کر یاد کرتے ہیں تو کیا ان سب کی زبان ناپاک ہوگئی .   معاذ اللہ


لہٰذا معلوم ہوا، کہ سور کا نام لینے سے زبان  ناپاک نہیں ہوتی

اور جو بعض جہلاء کہتے ہیں کہ سور کا نام لینے سے چالیس دن تک زبان ناپاک رہتا ہے یہ ان کی جہالت ہے ان پر توبہ لازم ہے غلط مسئلہ بتانے کے سبب حدیث  شریف  میں ہے

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں  من افتی بغیر علم لعنته ملئکة السماء والارض رواہ  ابن عساکر عن امیر المومنین علی کرم الله وجھہ

 جو بغیر علم کے حکم شرعی بتائے  اس پر آسمان وزمین کے فرشتے لعنت کریں اس حدیث کو  ابن عساکر نے امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے  روایت کیا)


(کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن علی کرم اللہ وجہہ حدیث ۲۹۰۱۸/موسسہ رسالہ بیروت 193/10 بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد 10 صفحہ 314 رضا فاؤنڈیشن لاہور ) 

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب 


           کتبہ

فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ


۱۲/ صفر المظفر ١٤٤٢ہجری




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney