سوال نمبر 1058
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:- کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کتا برتن چاٹ لے یعنی اس میں کھانا ہو اور وہ کھا لے تو کیا وہ برتن ناپاک ہو جائے گا؟
اگر نہیں تو پاک کیسے کیا جائے؟ اس کا آسان طریقہ کیا ہے ؟ بینوا تو جروا
المستفتی:- عبد الستار بہرائچ شریف
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
کتے کا جوٹھا ناپاک ہوتا ہے اس لئے برتن میں منھ ڈالنے سے برتن ناپاک ہو جاتا ہے اب وہ برتن اگر چینی کا ہے یا دھات کا ہے تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا جبکہ نقش وغیرہ نہ ہو اور اگر نش ہے یا مٹی کا ہے تو تین بار دھوکر سکھانا ہوگا یعنی ہربار دھوئے اور ہر بار سکھائے جیساکہ
بہار شریعت میں ہے کہ کُتّے نے برتن میں منھ ڈالا تو اگر وہ چینی یا دھات کا ہے یا مٹی کا روغنی یا استعمالی چکنا تو تین بار دھونے سے پاک ہو جائے گا ورنہ ہر بار سُکھا کر۔ ہاں چینی میں بال ہو یا اور برتن میں درار ہو تو تین بار سُکھا کر پاک ہو گا فقط دھونے سے پاک نہ ہوگا بہار شریعت جلد اول حصہ دوم آدمی اور جانوروں کے جوٹھے کا بیان صفحہ ۳۴۲ دعوت اسلامی
ھکذا قال الامام احمدرضا قدس سرہ فی الجزء الرابع باب الانجاس صفحہ ۵۵۹
اور شیخ السلام برھان الدین ابی الحسن علی بن ابی بکرالفرغانی المرغینانی رحمتہ اللہ علیہ ایک حدیث شریف نقل کرتے ہیں لقولہ علیہ السلام یغسل الاناءمن ولوغ الکلب ثلثا آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں یعنی کتے کے منھ ڈالنےکی وجہ سے برتن کو تین مرتبہ دھویا جائے گا
ہدایہ اولین فصل فی الاسار وغیرھا صفحہ 28
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
محمد افسر رضا سعدی عفی عنہ
0 تبصرے