سوال نمبر 1435
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ عورتیں جو کان چھیدواتی ہیں زیورات پہننے کے لٸے تو یہ کہاں تک چھیدوانا جاٸز ہے تسلی بخش جواب عنایت فرماٸیں نوازش ہوگی
المستفتی ۔ ساقب رضا
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
عورتوں کو کان چھیدوانا کہاں تک کیا وہ زیورات پہننے کے لئے یورے کان میں جہاں چاہے چھیدوائے سب جگہ چھیدوانا جائز ہے
جیسا کہ صدر الشریعہ بدر طریقہ حضرت علامہ ومولانا مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ لڑکیوں کا کان چھیدنا جائز ہے اور لڑکوں کو کان چھیدنا ناجائز ہے
(بہار شریعت، ج ٣، ح ١٦، ص: ٥٩٥)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
کتبہ
محمد مدثر جاوید رضوی
مقام۔ دھانگڑھا
علاقہ۔ بہادر گنج
ضلع۔ کشن گنج بہار
0 تبصرے