آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا بکری کا جھوٹا پاک ہے؟


سوال نمبر 1980

 السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ

بکری  کا لعاب یعنی تھوک پاک ہے یا ناپاک ؟

المستفتی علی اکبر رضوی صاحب گنج جھاڑ کھنڈ





وعلیکم السلام ورحمةاللہ وبرکاتہ 

الجواب۔بعون الملک الوھاب

بکری بکرے کا جھوٹا پاک ہے اور لعاب(تھوک) وہ بھی پاک ہے ۔ 


فقیہ اعظم حضور صدرالشریعہ بدرالطریقہ علامہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان تحریرفرماتےہیں ،، 


 جس کا جھوٹا ناپاک ہے اس کا پسینہ اور لعاب بھی ناپاک ہے اور جس کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ اور لعاب بھی پاک اور جس کا جھوٹا مکروہ اس کا لعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔   


    دوسری جگہ لکھتے ہیں  ،،  


جن جانوروں کا گوشت کھایا جاتا ہے چوپائے ہوں   یا پرند ان کا جھوٹا پاک ہے اگرچہ نر ہوں   جیسے گائے، بیل، بھینس، بکری، کبوتر، تیتر وغیرہ۔ 


بہارشریعت جلداول حصہ دوم صفحہ ٣٤٥ المکتبة المدینة دعوت اسلامی ۔


بحوالہ الفتاوی الھندیۃ ‘‘ ، کتاب الطہارۃ، الباب الثالث في المیاہ، الفصل الثاني، جلداول ۱ ، صفحہ ۲۳۔ 

وھوسبحانہ تعالی اعلم بالصواب 


کتبه 

العبد ابوالفیضان محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ 

دارالعلوم اھلسنت محی الاسلام 

بتھریاکلاں ڈومریاگنج سدھارتھنگر یوپی ۔ 

 ١٧     جمادی الاخری       ١٤٤٣ھ

٢١      جنوری                  ٢٠٢٢ء




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney