غیر ممسلم لڑکی سے نکاح کے شرائط

 سوال نمبر 2491


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں۔

ہندہ جو کہ غیر مسلم ہے زید کے ساتھ رہتی ہے اور زید کے ساتھ نکاح کرنا چاہتی ہے صورت مسئلہ یہ ہے کہ ہندہ جو کہ غیر مسلم ہے اس کا نکاح زید کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں اس کے لیے کیا شرائط ہیں۔۔اس میں نہ تو ہندہ کے گھر والوں کو کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی زید کے گھر والوں کو کوئی اعتراض ہے

سائل شاہ محمد یو پی۔




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الجواب  بعون الملک الوھاب

ہندہ جو ابھی حالت کفر میں ہے اس سے زید فوراً الگ ہوجائے اور اپنے گناہوں سے علانیہ توبہ واستغفار کرے کیونکہ کسی غیر محرم کے ساتھ اس طرح رہنا سہنا ناجائز وحرام ہے ۔ حالت کفر میں ہندہ کا زید سے نکاح جائز نہیں کیوں کہ شراٸط نکاح سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ مرد و عورت دونوں مسلمان ہوں!

لہذا پہلے ھندہ کو اسلام قبول کراۓ بعدہ نکاح کرے!

فتاویٰ عالمگیری جلداول صفحہ ٢٦٣ میں ہے ،، لايجوز للمرتد ان يتزوج مرتدة ولا مسلمة ولا كافرة اصلية وكذالك لايجوز نكاح المرتدة مع احدا ماذا فى المبسوط .

یعنی مرتد کا نکاح مرتدہ اور مسلمہ اور کافرہ اصلیہ سے جائز نہیں اور ایسے ہی مرتدہ کانکاح مرتد اور مسلم وکافراصلی سےجائز نہیں ۔ ایسے ہی مبسوط میں مرقوم ہے ۔ ،،

استاذ العلماء حضور بدرملت علامہ بدرالدین احمد صدیقی قادری رضوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتےہیں ،، کہ کافرہ عورت کو مسلمان کرکے اس سے نکاح کرنا جائز ہے ۔،،  

کافرہ عورت کو کفر سے توبہ کرا کے فوراً کلمہ طیبہ پڑھایا جائے ۔،،

فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحہ ٦٠٨ 

انتباہ ۔۔۔ زید کو چاہیے ھندہ کو کلمہ پڑھانے کے بعد فورا نکاح نہ کرے بلکہ پاس کے کسی تھانے چوکی وغیرہ میں  چند معزز لوگوں کو جمع کرے اور ساری کاغذی کاوراٸی کے ساتھ نکاح کرے تاکہ آٸندہ کسی مصیبت کا سامنا کرنا نہ پڑے!


حدیث شریف میں ہے ۔۔۔


لاینبغی للمٶمن ان یذل نفسہ..


مومن کے جاٸز نہیں کہ کوٸی کام ایساکرے جو اسکی ذلت کا باعث بنے!


(مسلم شریف)


وھوسبحانه تعالیٰ اعلم بالصواب


كتبه


العبد ابوالفیضان الحاج محمد عتیق اللہ صدیقی فیضی یارعلوی ارشدی عفی عنہ

مقام کھڑریابزرگ پھلواپور پوسٹ گورا بازار ضلع سدھارتھ نگر یوپی ۔

١٦   جمادی الآخر   ١٤٤٥ھ

١     جنوری      ٢٠٢٤ء







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney