سوال نمبر8
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا ایسے محفل میں شرکت کرنا جائز ہے جس میں ہندوستان زندہ باد اور(بھارت ماتا کی جے) بولا جاتا ہے اور کینڈل مارچ بھی دیش کی حفاظت میں جن کی جان گئی ان کے نام پر نکالا جاتا ہے(یعنی کفار اور مشرکین اور مسلم بھی ساتھ میں مومبتی جلا کر نعرہ بازی کرتے ہیں.
سائل
صبغت اللہ فیضی نظامی بھالوکونی سدھارتھ نگر
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب
صورت مسولہ کے تحت حضور شارح بخاری علیہ الرحمہ فرما تے ہیں کہ وندے ماترم گانے والے اور مہاتما گاندھی اور بھارت ماتا کی جے لگانے والے دین سے خارج ہو گئے ان سب پرفرض ہے کہ بلا تاخیر ان کفری اقوال سے توبہ کریں اور پھر سے کلمہ پڑھ مسلمان ہوں اور تجدید نکاح و بیعت کریں وندے ماترم مشرکانہ گیت ہے اور اسی طرح بھارت ماتا کی جے پکارنا بھی کفر ہے لہذا جن مسلمانوں نے ایسی محفل میں شرکت کی اور یہ نعرہ لگایا ان سب پر توبہ تجدید نکاح و بیعت ایمان واجب ہے اور ایسی محفلوں میں ہر گز ہر گز شرکت نہ کریں
فتاوی شارح بخاری جلد دوم
محمد وسیم فیضی رضوی
0 تبصرے