آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

فون پر طلاق واقع ہوگی یا نہیں

سوال نمبر 7
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتےہین علمائے دین فون پر طلاق واقع ہوگی یا نہین اور کیا طلاق کےلئے گواہ کی ضرورت پڑتی ہے جواب کی سخت ضروت ہے مھربانی ہوگی
 سائل عاصی شمیم




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
الجواب
جس طرح نکاح صحیح ہونے کے لئے عورت کا سامنے ہونا ضروری نہیں اسی طرح طلاق واقع ہونے کے لئے بھی عورت کا سامنے ہونا ضروری نہیں عورت جہاں کہیں رہے طلاق واقع ہوجائے گی چاہے خط و کتابت کے ذریعہ طلاق دی جائے یاموبائل میسیج یا موبائل کال کے ذریعہ بہر صورت طلاق واقع ہوجائے گی 
ہاں جس طرح خط اور میسیج کے ذریعہ طلاق دینے میں شوہر کا اقرار یا دو گواہوں کے شہادت کی ضرورت ہے اسی طرح بذریعہ موبائل کال طلاق دینے میں بھی شوہر کا اقرار یا دوگواہوں کی شھادت ضروری ہے 
لان الخط یشبہ الخط والنغمہ تشبہ النغمہ 
ایک خط دوسرے خط کے مشابہ ایک آواز دوسرے آواز کے مشابہ ہوتا ہے اس لئے موبائل پر طلاق کی صحت کے لئے شوہر کا اقرار یا دوگواہوں کی شھادت ضروری ہے 
ایسا ہی فتاوی رضویہ میں ہے 
تفصیل کےلئے
فتاوی رضویہ جلد نمبر 5
بہارشریعت حصہ 8
مطالعہ کریں.

محمد وسیم فیضی رضوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney