سوال نمبر 13
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ میںایک مسجد کا امام ہے جو نماز کا پابند تو ہے لیکن کچھ خرافات بھی ہے جیسے تصویر کھنچوانا گانا سننا فلمیں دیکھنا تو کیا اس امام کے پیچھے نماز درست ہو گی یا نہیں وضاحت کے ساتھ جواب سے نوازیں مہر بانی ہوگی؟
سائل احسان رضوی
کشن گنج بہار
الجواب.
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ
بلا ضرورت شرعیہ تصویر کھنچوانا جائز نہیں جیسا کہ احادیث کریمہ میں وارد ہے کہ
ان اشد الناس عذابا عند اللہ المصورون (صحیح بخاری)
بیشک لوگوں میں سب سے زیادہ عذاب تصویر بنانے والے پر ہے
اسی طرح بہت سی احادیث حرمت تصویر پر وارد ہیں
اور گانا سننا سخت اور سخت حرام ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے
الغناء ینبت النفاق فی القلب کما ینبت الماء الزرع ( مشکوۃ شریف)
یعنی گانا دل میں نفاق پیدا کرتا ہے جیسا کہ پانی سبزہ اگاتا ہے
اسی طرح آلات گانا اور گانا کے تعلق سے احادیث میں بہت سی وعیدیں وارد ہیں جن سے ثابت ہوتے ہیں کہ گانا سننا حرام اور اشد حرام ہے اور اسی طرح سے فلم دیکھنا بھی اشد حرام ہے کہ اس میں نامحرموں کی تصویریں ہوتی ہیں اور نامحرم کو دیکھنا حرام ہے جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ رب العالمین ارشاد فرماتا ہے قل للمؤمنین یغضو من ابصارھم یعنی اے نبی ایمان والوں سے فر دیں کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں

غرضکہ ایسا شخص جوکہ گانے سنتا ہو فلمیں دیکھتا ہوناچ دیکھتا ہو میوزک والی قوالی سنتا ہو بلا ضرورت شرعیہ تصویر کھنچواتا ہو گالیاں دیتا ہو داڑھی منڈواتا ہو نمازیں نہ پڑھتا ہو غرض کہ ہر طرح کے حرام کام کرنے والا ہو اگر یہ سب کے سامنے کرتا ہے تو ایسے کو چاہئے کہ سر عام وہ توبہ و استغفار کرے اگر ایسا نہیں کرتا تو قوم پر لازم ہے کہ اس سے کنارہ کشی اختیار کریں اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں کہ
فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے اور فاسق معلن کو امام بنانا بھی گناہ ہے(فتاوی رضویہ)
جیسا کہ در مختار میں ہے كل صلوة اديت مع كراهة التحريم تجب إعادتها یعنی ہر وہ نماز جو کراہت تحریمی کے ساتھ ادا کی گئی اس کا دہرانا واجب ہے۔
و اللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ صہیب رضا رزمی

0 تبصرے