آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

صدقہ نافلہ کے مصارف کون ہیں

سوال نمبر 12

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس .مسئلہ کے بارے میں کہ صدقہ نافلہ کے مصارف کون ہیں اور جو مدرسہ میں مرغا اور بکرا آتا ہے کیا اسے مدرسین کھا سکتے ہیں؟  کی نہیں؟ 

وعلیکم السلام ورحمت اللہ
الجواب 
صورت مسؤلہ کے تحت عرض ہے کہ اولیاء کرام کی جو نذر مانی جاتی ہے وہ نذر شرعی نہیں بلکہ عرفی ہوا کرتی ہے حضرت صدرالشریعہ علیہ الرحمہ حدیقہ ندیہ کے حوالے سے تحریر فرما تے ہیں 
ومن ھذا القبیل زیارت القبور والتبرک بضرائح الاولیاء والصا لحین والنذر بھم بتعلیق ذلک علی حصول شفاء اوقدوم غائب فانہ مجازعن الصدقہ علی الخادمین بقبورھم

فتاوی امجدیہ جلد اول

اور جب کہ وہ نذر شرعی نہیں تو امیر و غریب اور سادات کرام کو بھی لینا کھانا جائز ہے البتہ وہ نذر جو شرعی ہوا کرتی ہے مثلاً کوئ بارگاہ الہی میں یہ دعا کرے کہ مجھے فرزند عطا ہو یابیماری دفع ہو تو اتنا مال فی سبیل اللہ خرچ کروں گا تو یہ نذر شرعی ہے اور اس کا پورا کرنا واجب ہے اب ایسی صورت میں اغنیاء کے لئے جائز نہیں ہے خاص فقرا و مساکین کا حق ہے اعلٰی حضرت سرکار درمختار کے حوالے سے فرما تے ہیں 
مصرف الزکوت ھی ایضا مصرف النذر

فتاوی رضویہ جلد 5 
واللہ اعلم

محمد وسیم فیضی رضوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney