آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

گاؤں میں جمعہ کا حکم

سوال نمبر 65

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کن دلاٸل کے سبب گاٶں میں جمعہ جاٸز نہیں وضاحت فرمایٸں
 سائل سعید خالق اشرف 


الجواب بعون الملک الوھاب
   دیہات میں جمعہ ناجاٸز ہے۔اگر پڑھیں گے گنہگار ہوں گے اور ظہر ذمہ سے ساقط نہ ہوگا۔ صورت مسٸولہ میں صحت جمعہ کےلیے شہر ہونا شرط ہے ۔شہر کی تعریف یہ ہے کہ وہ آبادی جس میں متعدد کوچے ہوں دوامی بازار ہوں نہ وہ جسے پیٹھ کہتے ہیں اور وہ پرگنہ ہے کہ اس کے متعلق دیہات گنے جاتے ہوں اور اس میں کوٸ حاکم مقدمات رعایا فیصل کرنے پر مقرر ہو جس کی حشمت وشوکت اس قابل ہو کہ مظلوم کاانصاف ظالم سے لےسکے جہاں یہ تعریف صادق ہو وہی شہر ہے اور وہیں جمعہ جاٸز ۔
 فتاوی رضویہ جلد سوم صفحہ 672 
    واللہ تعالی اعلم 
کتبہ عبدالستاررضوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney