سوال نمبر 63
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس کے بارے میں کہ جب عورت سجدہ کرے گی تو اسکی انگلیاں کیسے ہوں اگر سمٹ کر سجدہ کرے گی تو انگلیوں کا پیٹ لگانے میں کافی دشواری ہو گی مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
فقط والسلام
ناچیز محمد معراج احمدمشاہدی بستوی
مقیم حال آکولہ مہاراشٹرا
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
عورت زمین کے ساتھ چمٹ کر اور پیٹ کو رانوں کے ساتھ ملاکر سجدہ کرے‘
حدیث شریف میں ہے؛
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا جَلَسَتِ الْمَرْأَةُ فِي الصَّلاةِ وَضَعَتْ فَخِذَهَا عَلَى فَخِذِهَا الأُخْرَى ، وَإِذَا سَجَدَتْ أَلْصَقَتْ بَطْنَهَا فِي فَخِذَيْهَا ، كَأَسْتَرِ مَا يَكُونُ لَهَا ، وَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَنْظُرُ إِلَيْهَا ، وَيَقُولُ : يَا مَلائِكَتِي ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي قَدْ غَفَرْتُ لَهَا "[السنن الكبرى للبيهقي » كِتَابُ الْحَيْضِ » بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ لِلْمَرْأَةِ مِنْ تَرْكِ التَّجَافِي ...رقم الحديث: 2936
اورھدایہ میں ہے
(والمرأة تنخفض) فلا تبدي عضديها (وتلصق بطنها بفخذيها) لأنه أستر،
عورت چمٹ کر سجدہ کرےگی اور اپنے پیٹ کو رانوں سے ملائے رکھے گی اس لئے کہ اس میں زیادہ پردہ ہے اس کے لئے...
اورجلسہ کرے گی اپنے بائیں سرین پراور نکال لے گی اپنے دونوں پاوں کو دائیں سمت اس میں عورت کے لئےزیادہ پردہ ہے
در مختار میں ہے
فان کانت امراءة جلست على إليتها اليسرى وأخرجت رجليها من الجانب الأيمن؛ لأنه أستر لها.
(الدرالمختار باب کیفیةالصلوة)
(جلسہ عام ہے سجدہ میں ہویاسجدہ کے لئے ہو)
ھذاماظھر لی والعلم عنداللہ
کتبـه
منظوراحمد یارعـــلوی
0 تبصرے