آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

لڑکااورلڑکی کتنی عمرمیں بالغ ہوتے ہیں

سوال نمبر 10

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

مسئلہ لڑکااورلڑکی کتنی عمرمیں بالغ ہوتے ھیں جواب بحوالہ عنایت فرمائیں؟ 
سائل :- غلام حسین قادری


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الجواب
 بعون الملک الوھاب لڑکے کو جب انزال ہوگیا وہ بالغ ہے وہ کسی طرح ہو سوتے میں ہو جسے احتلام کہتے ہیں یا بیداری کی حالت میں ہو اور انزال نہ ہو تو جب تک اس کی عمر پندرہ سال کی نہ ہو بالغ نہیں ہے جب پورے پندرہ سال کا ہو گیا تواب بالغ ہے علامت بلوغ پائے جائین یا نہ پاءے جائیں لڑکے کے بلوغ کے لیئے کم سے کم جو مدت ہے وہ بارہ سال کی ہے اور لڑکی کا بلوغ احتلام سے ہوتا ہے یا حیض سے یا حمل سے ان تینوں میں سے جو وجوہات پائی جائے تو وہ بالغ ہو گئی اور ان میں سے کوئی بات نہ پائی جائے تو جب تک پندرہ سال کی نہ ہو جائے بالغ نہیں ہے اور کم سے کم اس کا بلوغ نو سال میں ہوگا ایساہی فقہ حنفی کی مشہور ومستند کتاب بہار شریعت  حصہ پانزدھم بلوغ کے بیان میں در مختار و ھندیہ سے ہے 
واللہ اعلم بالصواب

        کتبہ
                                       محمد علی واحدی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney