سوال نمبر 73
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے علمائے دین و مفتیان کرام مسئلے ذیل میں کہ چلغم کھانا کیسا ہے ؟
المستفتی : سبحانی نیٹورک
جواب
چِلْغم کھانا جائز ہے کیونکہ جب تک کسی چیز کے بارے میں یقین کامل نہ ہوجائے یا مشاہدات سے معلوم نہ ہو جائے کہ اس میں نجس اور حرام اشیاء کی آمیزش ہے تب تک اس کا کھانا اور استعمال کرنا درست ہے کیونکہ اشیاء میں اصل اباحت ہے جیسا کہ فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ " الاصل فى الأشياء اباحة " اھ اور شک کی بنیاد پر یقین زائل ہوتا نہیں ہے جیسا کہ فقہ کا مشہور قاعدہ کلیہ ہے کہ " اليقين لا يزول بالشک " اھ
واللہ اعلم بالصواب
کریم اللہ رضوی
0 تبصرے