آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا حضور صل اللہ علیہ والہ وسلم گائے اور خرگوش کا گوشت تناول فرمائیں تھے کی نہیں

سوال نمبر 84


 اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
 کیا فرماتے ھیں علماۓ دین وملت ومفتیانِ شرع متین مندرجہ مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ ھمارے پیارے آقا ومولا مُحَمَّد  مصطفیٰ ﷺ  کیا گاۓ کا گوشت وخرگوش کا گوشت تناول فرمائے تھے یا نھیں مع دلائل وبراھین وحوالہ جات پیش فرما کر جواب عنایت کریں
 کرم بالاۓ کرم ھوگا      ساٸل
 فقير محمد شاھد رضا قادری منظری  اسلامپور دیناجپور ویسٹ بنگال

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ الجواب بعون الملک الوھاب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خرگوش کا گوشت تناول فر ما یا ہے جیسا کہ حدیث پاک میں ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ہم مر الظھران میں پہنونچے تو لوگوں نے ایک خرگوش چھیڑکر نکالا لوگ اس کے پیچھے دوڑے لیکن کسی کے ہاتھ نہ آیا میرے ہاتھ آگیا میں اسے لیکر ابو طلحہ رضی اللہ تعالی عنہ کے پاس آیا انھوں نے مجھے اس کے ذبح کرنے کا حکم دیا پھر اسے لیکر حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی خدمت میں روانہ کیا حضور نے اسے قبول فرمایا ( متفق علیہ سنن ابن ماجہ مترجم جلد دوم باب الارنب صفحہ ۴۳۵ و مشکوتہ المصا بیح صفحہ ۳۵۹ اور سیرت مصطفی جان رحمت میں ہے کہ حضور نے لحم الارنب کبھی کھایا ہے
اور الملفوظ شریف میں میرے امام فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعا لی علیہ وسلم سے گائے کا گوشت تناول فرمانا ثابت نہیں اور مجھے تو سخت ضرر کرتا ہے اور فتاوی رضویہ شریف جلد ۲۰ ۳۲۱ میں تحریر فرماتے ہیں کہ حضور نے گائے کی قربانی فرمائی اور اس کے کھانے اور کھلانے کا حکم فرمایا خود بھی ملاحظہ فرمایا یا نہیں؟؟  اس کا ثبوت نہیں اور شہزادہ اعلی حضرت حجتہ الاسلام مولانا حامد رضا خان علیہ الرحمتہ والرضوان اس پر حاشیہ لکھا کہ حدیث مسلم کتاب الزکوۃ میں ہے کہ  گوشت گاؤ بریرہ رضی اللہ عنہا کے لیے صدقہ میں آیا وہ  حضور کے پاس لایا گیا اور حضور سے عرض کیا گیا  یہ صدقہ ہے بریرہ رضی اللہ عنہا  کے لیے فرمایا اس کے لیے صدقہ ہے اور ہمارے لیے ہدیہ ہے اس سے بظاہر تناول فرمانا معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت حال اللہ ہی جانے      واللہ اعلم بالصواب
        کتـبہ 
 حقیر عجمی محمد علی قادری واحدی



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney