سوال نمبر 166
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
سوال شوہر او ر بیوی کا آپس میں جھگڑا ہوا تو شوہر نے بیوی کو کہا کی میں نے تجھے طلاق دی طلاق دی طلاق دی تین بار کہا او اب بیوی کہ رہی ہے کی میں نے ایک بار ہی سنی ہے تو کیا ایک مانی جاٸگی یا تین اگر ایک ہے تو کیا کرنا ہوگا
اور اگر تین ہے تو کیا کرنا ہوگا؟
سائل محمد عامر حسین رضوی سعودی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب صورت مسئولہ میں تین طلاق پڑ گئی اور بیوی شوہر کے نکاح سے باہر ہوگئی کہ طلاق واقع ہونے کیلئے بیوی کا سننا شرط نہیں ہے اب اگر بیوی کو پھر سے رکھنا چاہتا ہے تو حلالہ کرائے اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی عدت گزارے عدت گزارنے کے بعد دوسرے سے نکاح کرے اور اس سے ہمبستر ہو. پھر اس کے انتقال.کے بعد یا طلاق کے بعد عدت گزارے پھر شوہر اول اس سے نکاح کرے جیسا کہ ارشاد ربانی ہے
فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنۡۢ بَعۡدُ حَتّٰی تَنۡکِحَ زَوۡجًا غَیۡرَہٗ ؕ فَاِنۡ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِمَاۤ اَنۡ یَّتَرَاجَعَاۤ اِنۡ ظَنَّاۤ اَنۡ یُّقِیۡمَا حُدُوۡدَ اللّٰہِ ؕ وَ تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ یُبَیِّنُہَا لِقَوۡمٍ یَّعۡلَمُوۡنَ ﴿بقرہ۲۳۰﴾
ترجمہ پھر اگر تیسری طلاق اسے دی تو اب وہ عورت اسے حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے ،پھر وہ دوسرا اگر اسے طلاق دے دے تو ان دونوں پر گناہ نہیں کہ پھر آپس میں مل جائیں اگر سمجھتے ہوں کہ اللہ کی حدیں نباہیں گے ، اور یہ اللہ کی حدیں ہیں جنہیں بیان کرتا ہے دانش مندوں کے لئے . (کنزالایمان) واللہ اعلم بالصواب
کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی
0 تبصرے