پرفیوم لگانا کیسا ہے


سوال نمبر 137


پرفیوم لگانا کیسا ہے مہر بانی فرما کر جو اب عنا یت  فرمائیں
سائل  : ضیاء ممتاز





و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب پرفیوم (سینٹ) لگانا ناجائز و حرام ہے.خواہ داخل نماز ہو یا خارج نماز؛کیوں کہ اس(پرفیوم)میں اسپرٹ کی آمیزش ہوتی ہے اور اسپرٹ شراب کی ایک قسم ہے جو کہ حرام اور نجاست غلیظہ ہے.

فتاوی رضویہ میں ہے

 "إن اسمار تو وھی روح النبیذ خمر قطعاً بل من أخبث الخمور فھی حرام و رجس،نجس نجاسة غلیظةکالبول- 

"یعنی اسپرٹ جو روح نبیذ ہے اور شراب کی ایک قسم ہے بلکہ وہ شرابوں میں سب سے گندی شراب ہے تو یہ حرام بھی ہے،ناپاک بھی ہے اور اس کی نجاست پیشاب کی طرح نجاست غلیظہ بھی-" (ج:٢،ص:١٢٠)

فتاوی امجدیہ میں ہے:

"الکحل اور اسپرٹ وغیرہ رقیق و سیال مسکرات کا قطرہ قطرہ ناپاک و حرام و ناجائز ہے. حدیث شریف میں ہے: مااسکر کثیرہ فقلیله حرام-"(ج:٤،ص:١٠٥)

لہٰذا اگر پرفیوم لگا کر نماز پڑھی اور وہ ایک درہم سے زیادہ ہے اگر چہ چند جگہ مل کر وہ مقدار پوری ہو تو ایسی صورت میں نماز نہیں ہوگی اس کا پاک کرنا فرض ہے، اور اگر درہم کے برابر ہے تو درایں صورت نماز مکروہ تحریمی ہوگی پاک کپڑے پہن کر نماز کو دہرانا واجب ہوگا، اور آگر ایک درہم سے کم ہے تواسے پاک کرنا سنت ہے بے پاک کئے نماز پڑھی تو نماز ہو جاے گی مگر خلاف سنت ہوگی.

بہارشریعت میں ہے:

"کسی کپڑے یا بدن پر چند جگہ نجاست غلیظہ لگی اور کسی جگہ درہم کے برابر نہیں مگر مجموعہ درہم کے برابر ہے تو درہم کے برابر سمجھی جاے گی اور زائد ہے تو زائد_اگر نجاست گاڑھی ہے جیسے پاخانہ،لید،گوبر تو درہم کے برابر یا کم یا زیادہ کے معنی یہ ہیں کہ وزن میں اس کے برابر یا کم یا زیادہ ہو اور درہم کا وزن شریعت میں اس جگہ ساڑھے چار ماشے ہے اور اگر پتلی ہو جیسے آدمی کا پیشاب اور شراب تو درہم سے مراد اس کی لمبائی چوڑائی ہے اور شریعت نے اس کی مقدار ہتھیلی کی گہرائی بتائی یعنی ہتھیلی خوب پھیلا کر ہم وار رکھیں اور اس پر آہستہ سے اتنا پانی ڈالیں کہ اس سے زیادہ پانی رک نہ سکے اب پانی کا جتنا پھیلاو ہے اتنا بڑا درہم سمجھا جاے اور اس کی مقدار یہاں کے روپے کے برابر ہے-"(ح:٢،ص:٨٣)

واللہ تعالیٰ أعلم

 کتبہ
محمد معراج احمد قادری مصباحی بستوی






ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. بروز محشر نامہ اعمال سب سے پہلے کس کے ہاتھ میں دیا جائے گا

    جواب دیںحذف کریں

Created By SRRazmi Powered By SRMoney