آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مسجد میں چوری کی لائٹ جلانا کیسا ہے

سوال نمبر 138


السلام علیکم
 سوال کیا فر ماتے ہیں علمائے کرام مفتیان عظام مسجد میں لائٹ میٹر کی چلتی ہے لیکن اکثرو بیشتر لائٹ رہتی نہیں ہے گرمیوں میں بڑی دشواری ہوتی ہے نمازیوں کے لئے وضو کے پانی ودیگر ضرورتیں پوری نہیں ہوتی جس کے لئے ایک لائٹ چوری کی جس کی خبر تقریبًا بی ایس ٹی کے لو گوں کو ہے مگر ان کو دلا لو ں کے ذریعہ ہفتہ پہونچتا ہے اسلئے اس کا استعمال برا بر ہو تا ہے مذکورہ سوال میں  لائٹ چوری کی ہو گی یا نہیں؟ اور اس کا استعمال درست ہوگا یا نہیں؟ اور جو نماز یاتلاوت اسکی روشنی میں ہو رہی ہے اس پر شریعت مطھرہ کا کیا حکم ہے؟ مدلل مفصل جواب عنایت فر مائیں..
المستفتی  محمد صابرالقادری بھیونڈی


وعلیکم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ

         بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون المک الوہاب ھو الھادی الی الصواب مسجد میں بلا کنیکشن چوری سے بجلی جلانا منع ہے کہ اس میں حکومت کو دھوکہ دینا ہے اور اسکے قانون کو توڑنا ہے اپنے کو اہانت کے لئے پیش کرنا ۔اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنا ہے اور عزت کی حفاظت کرنا اور ذلت و رسوائی سے بچنا ضروری ہے جیسا کہ سرکار  مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ بلاٹکٹ سفر کرنے کے متعلق تحریر فرماتے ہیں یہاں کا کفار اگرچہ حربی ہیں مگر بلا ٹکٹ ریل میں سفر کرنا اپنے کو اہانت کے لئے پیش کرنا ہے اپنی عزت کو خطرہ میں ڈالنا ہے کہ خلاف قانون ہے مستوجب سزاہوگا اس حرکت سے احتراز لازم جو موجب ذلت و رسوائی ہو (فتاوی مصطفویہ ح۳ص۱۴۶)
لہذا چوری کی لائٹ نہ جلائیں اور یہ  تصور کرنا کہ مسجد کے لئے کوئی ممانعت نہیں یہ غلط فہمی ہے کیونکہ اگر ممانعت نہ ہوتی تو دلالوں کو ہفتہ دینے کی ضرورت کیا تھی ہفتہ دینا اس بات کی دلیل ہے کہ لائٹ چوری کی جا رہی ہے اور یہ بالکل جائز نہیں ہے.
رہی بات نماز کی کہ اس کی روشنی میں نماز پڑھنا یا تلاوت کرنا تو یہ جائز ہے اور نماز بھی ہوجائے گی جیسا کہ بہار شریعت میں ہے کہ نابالغ بچہ سے پانی بھرواکے وضو کرنا جائز نہیں لیکن اگر کوئی بھرواکر وضو کرلے تو وضو ہوجائے گا (بہار شریعت ح۲پانی کا بیان)
ہاں جس نے چوری سے لائٹ لیا ہے یا جس کو اس کا علم ہے  وہ گنہگار ہونگے  ان سب پر لازم ہے کہ وہ سچے دل سے توبہ کرلیں اور چوری کی لائٹ نہ استعمال کریں بقیہ نمازی جنھیں علم نہیں ہے وہ گنہگار نہیں ہونگے.  واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney