جھوٹی گواہی دینا کیسا

سوال نمبر 211

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کوئی شخص جھوٹے گواہی دے تو اس شخص کے بارے میں شریعت میں کیا حکم ہے 
المستفتی سجاد رضا نعیمی




الجواب صورت مسؤلہ میں  اللہ تبارک وتعالی نے  قر آن مقدس میں ارشاد فر مایا ہے 
ولا تكتموا الشهادة ومن يكتمها فانه آثم قلبه والله بما تعلون عليم 
 ترجمہ  
اور شہادت کو نہ چھپاؤ اور جو اسے چھپا ئیگا اس کا دل گنہگار ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس کو جانتا ہے 

 حدیث شریف میں جھوٹی گواہی کے تعلق سے سخت وعیدیں آئیں ہیں 
چنانچہ 

ا بخاری  ومسلم میں ہے انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت  ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا  گناہ کبیر ہ ہے   اللہ کا شریک کرنا،  ماں باپ کی نافر مانی کرنا،  کسی کو ناحق قتل کرنا  اور جھوٹی گواہی دینا  
تر مذی نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعا لی عنھا  سے روایت کیا ہے  اسکی گواہی  قبول نہیں جس کی جھوٹی گواہی کا تجربہ ہوچکا ہو 
 ابن ماجہ نے  عبد اللہ بن عمر رضی اللہ 
 تعالی عنھما سے روایت  کی ہے کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے  فر مایا  جھو ٹے گواہ کے قدم ہٹنے بھی نہ پائیں گے کہ اللہ تعالی اس کیلئے جہنم واجب کر دیگا  ایک اور حدیث میں ہے  جس نے ایسی 'جھوٹی  گواہی دی جس سے کسی مرد مسلم کا مال ہلاک ہو یا خون بہا یا جائے تو اس نے اپنے اوپر جہنم واجب کر لیا    
الحا صل  قر آن واحادیث کثیرہ میں  جھوٹی گواہی دینے پر سخت وعیدیں آئیں ہیں     اس لئے اس سے پر ہیز لازم و ضروی ہے 
یہاں تک بھار شریعت  میں   ہدا یہ کے حوالہ سے درج ہے جس جھوٹی گواہی دی قاضی اس کی تشہیر کر یگا یعنی جہاں کا وہ رہنے والا ہے اس محلہ میں ایسے وقت میں آدمی بھیج گا کہ لوگ کثرت سے مجتمع ہوں وہ شخص قاضی کا یہ پیغام پہنچا ئیگا کہ ہم نے اسے جھوٹی گواہی دینے والا پایا  لہذا تم لوگ اس سے بچو اور دوسرے لوگ کو  بھی اس سے پر ہیز کرنے کو کہو  بھار شریعت حصہ دوازدہم  ص ۹۸ 
 اس ثا بت کی جھوٹی گواہی دینے والا دین ودنیا دونوں میں ذلیل وخوار ہوتا  اس پر اللہ وفر شتے واہل دنیا لعنت و ملامت کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی تمام مو منین کو جھوٹی گواہی کی لعنت سے محفوظ ومامون رکھے آمین بجاہ سید المر سلین 
اللہ ورسولہ اعلم بالصواب 
محمد رضا امجدی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney