آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا الوداع کی نماز جامع مسجد میں پڑھنا چاہئے

سوال نمبر 217

لسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
 سوال کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ بعض لوگ  الوداع کی نماز اپنی مسجد کو چھوڑ کر جامع مسجد یا شہر کی مسجد میں جاکر پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جتنا دورجا کر پڑھیں گے اتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا کیا یہ درست ہے؟
 بینوا توجروا!
 المستفتی محمد شمیم  نیپالی 




وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 بسم اللہ الرحمن الرحیم
 الجواب بعون الملک الوہاب ھوالھادی الی الصواب جی یہ بالکل غلط ہے وہ لوگ نادان ہیں جو اپنی مسجدوں کو چھوڑ کر دوسری مسجد میں جاکرنماز پڑھتے ہیں کاش کے وہ لوگ  علماء کرام سے قریب ہوتے اور علم حاصل کرتے.
 اصل مسئلہ یہ ہے کہ تین مسجد کے سوانماز کے لئے سفر کرنا جائز نہیں  اول مسجد حرام دوم مسجد نبوی سوم مسجد اقصی.جیسا کہ حدیث شریف میں ہے حَدَّثَنَا عَلِيٌّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : لَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ ، الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، وَمَسْجِدِ الرَّسُولِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَمَسْجِدِ الْأَقْصَى
ترجمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین مسجدوں کے سوا کسی کے لیے کجاوے نہ باندھے جائیں۔ ( یعنی نماز کے لئے سفر نہ کیا جائے ) ایک مسجد الحرام، دوسری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد ( مسجد نبوی ) اور تیسری مسجد الاقصیٰ یعنی بیت المقدس۔ (بخاری رقم الحدیث ۱۱۸۹)
اور علامہ صدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ مسجد محلہ میں نماز پڑھنا، اگرچہ جماعت قلیل ہو مسجد جامع سے افضل ہے، اگرچہ وہاں بڑی جماعت ہو، بلکہ اگر مسجد محلہ میں جماعت نہ ہوئی ہو تو تنہا جائے اور اذان و اقامت کہے، نماز پڑھے، وہ مسجد جامع کی جماعت سے افضل ہے۔
نیز آگے تحریر فرماتے ہیں کہ جب چند مسجدیں برابر ہوں تو وہ مسجد اختیار کرے، جس کا امام زیادہ علم و صلاح والا ہو اور اگر اس میں برابر ہوں تو جو زیادہ قدیم ہو اور بعضوں نے کہا جو زیادہ قریب ہو اور زیادہ راجح یہی معلوم ہوتا ہے۔ (بہار شریعت ح ۳ احکام مسجد کا بیان)
 یاد رہے چاہے اور دن جمعہ کی نماز ہو یا الوداع کی نماز ہو یاعیدین کی نماز ہو اس کے لئے سفر کر کے جانا جائز نہیں . بلکہ افضل ہے کہ اپنی مسجد یا اپنی عید گاہ میں نماز ادا کرے جیسا کہ بہار شریعت کی عبارت سے ظاہر ہے. واللہ اعلم بالصواب

کتبہ

الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney