یوم عاشورہ کے دن غسل کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر 400

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
کیا محرم الحرام کے ابتدائی دس دنوں میں نہانے سے پورے سال بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے؟
جواب عنایت فرمائیں
سائل : محمد امتیاز






وعلیکم السلام و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ
 جواب

 محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو غسل کرنے سے آدمی پورے سال امراض سے محفوظ رہتا ہے کیونکہ اس دن آب زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے اور اس میں وقت کی کوئی قید نہیں اور جو شخص اس دن اپنے بال بچوں کے لئے اچھے اچھے کھانا پکائے اور ان پر جائز طریقے سے خوب خرچ کرے ان شاءاللہ سال بھر تک گھر میں برکت رہے گی جیسا کہ تفسیر روح البیان میں ہے کہ
 " و ذکر ان الله عز و جل یخرق لیلة عاشوراء زمزم الی سائر المیاہ فمن اغتسل یومئیذ أمن المرض فی جمیع السنة کما فی الروض الفائق و من وسع فیه علی عیاله فی النفقة وسع اللہ له سائر سنته قال ابن سیرین جربناہ و وجدناہ کذالک کما فی الاسرار المحمدیه " اھ ( تفسیر روح البیان ج 4ص 142 پ 12 سورہ ھود )
 اور اسلامی زندگی میں ہے کہ " محرم کی نویں اور دسویں کو روزہ رکھے تو بہت ثواب پائے گا ، بال بچوں کے لیے دسویں محرم الحرام کو خوب اچھے اچھے کھانے پکائے تو ان شاء اللہ عز وجل ! سال بھر تک گھر میں برکت رہے گی بہتر ہے کہ حلیم ( کھچڑا ) پکا کر حضرت شہید کربلا امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی فاتحہ کرے بہت مجرب ہے اسی تاریخ کو غسل کرے تو تمام سال ان شاء اللہ عز وجل بیماریوں سے امن میں رہے گا کیونکہ اس دن آب زم زم تمام پانیوں میں پہنچتا ہے " اھ
 ( اسلامی زندگی ص 66 ) 

واللہ اعلم باالصواب

کتبہ
کریم اللہ رضوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney