سوال نمبر 401
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت شہر سے متصل ایک مسجد میں چار وقت اذان و نماز با جماعت ہوتی ہے مگر فجرمیں نہ اذان ہوتی ہے اور نہ نمازاب ایسی مسجد میں نماز جمعہ پڑھنے میں کوئی حرج ہے کہ نہیں؟
سائل محمد چاند علی نوری بھرائچ شریف
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملك الوهاب: نماز جمعہ اس مسجد میں بھی درست ہے، جمعہ صحیح ہونے کے لیے کتب شریعت میں جو شرائط بیان کئے گئے ہیں ان میں یہ شرط کہیں اور کسی مذہب میں نہیں کہ اس مسجد میں فجر کی نماز بھی ہوتی ہو، جہاں جمعہ صحیح ہے وہاں ضرورت ہو تو کشادہ میدان میں بھی جمعہ کی نماز پڑھی جا سکتی ہے اگر چہ وہاں بھی فجر کی،یا کوئی بھی نماز نہ پڑھی گئی ہو-ہاں جو بھی مسجد محلہ میں ہو اس کو آباد کرنا اہل محلہ پر لازم ہے کہ فجر کی نماز یا دیگر اوقات کی نماز اس میں ضرور پڑھیں تاکہ مسجد آباد رہے-
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے
إنما یعمر مساجد اللہ من آمن باللہ والیوم الآخر.(القرآن)
إنما یعمر مساجد اللہ من آمن باللہ والیوم الآخر.(القرآن)
یعنی مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ اور قیامت پر ایمان رکھتے ہیں. (سراج الفقہا کی دینی مجالس،ص:٧١)
واللہ تعالی اعلم
کتبہ
محمد معراج احمد
0 تبصرے