عورتوں کو آرٹیفیشل زیورات (Artificial jewellery) پہننا کیسا ہے؟

سوال نمبر 2044

 اَلسَـلامُ عَلَيْـڪُم وَرَحْمَـةُ اَلــلّــهِ وَبَـرَڪاتُـهُ

 عورتوں کو آرٹیفیشل زیورات (Artificial jewellery) پہننا کیسا ہے؟


سائلہ معصومہ فاطمہ بہار




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

 الجواب بعون الملک الوھاب 

عورتوں کو آرٹیفیشل زیورات 

(یعنی سونے چاندی کے علاوہ دھاتوں کی زیورات مثلا لوہا پیتل تانبا کاسہ وغیرہ) پہننا ممنوع ہے۔ ہاں کانچ اور پلاسٹک کا زیور عورتوں کو پہننا جائز ہے ! حضور سیدنا اعلی حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں قادری بریلوی علیہ رحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ تانبا پیتل لوہا عورتوں کو پہننا ممنوع ہے۔ 

(فتاوی رضویہ قدیم جلد نہم صفحہ ٢٧٩، رضا اکیڈمی ممبئی)

اور حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ سونے چاندی کے علاوہ کانچ (شیشہ) اور پلاسٹک کا زیور بھی عورتوں کو پہننا جائز ہے اور دوسری تمام دھاتوں کا زیور پہننا جائز نہیں ١ھ۔ 

(فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ ١٧٧)

حضور اعلی حضرت دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ چاندی سونے کے سوا لوہے پیتل تانبے رانگ کا زیور بھی عورتوں کو مباح نہیں 

(فتاوی رضویہ قدیم جلد نہم صفحہ ١٤)



واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ

 محمد مدثر جاوید رضوی

 مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney