کافر کو گالی دینا کیسا ہے ؟

 سوال نمبر 2043

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مفتیان کرام کی بارگاہ میں سوال عرض ہے کافر کو گالی دینا جائز ہے یا نہیں؟ 

المستفتی :-  محمد نعمان خان قادری



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

 الجواب بعون الملک الوھاب 

جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے اسے گالی دینے میں کیا برا ہے مگر گالی دینے سے بچیں اسلئے کہ یہ فحش لفظ ہے اور فحش لفظ زبان سے نکالنا منع ہے !

حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ فحش لفظ زبان سے نکالنا نہ چاہئے، وہابیہ تو اللہ و رسول جل وعلا وصلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دیتے ہیں، اگر مسلمان نے انہیں گالی دی تو کیا برا کیا، مگر یہ ضرور ہے کہ فحش لفظ سے بچے ١ھ۔ الخ۔۔ 

(فتاوی امجدیہ جلد چہارم صفحہ ١٨، دارالعوام امجدیہ مکتبہ رضویہ آرام باغ روڈ کراچی)


واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ 

محمد مدثر جاوید رضوی

مقام۔ دھانگڑھا، بہادر گنج 

ضلع۔ کشن گنج، بہار







ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney