سوال نمبر 203
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء کرام ومفتیان عظام کہ اعتکاف میں بیٹھنے پر کیااجروثواب ملتا ہے رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی
سائل شہنشاہ شکوہ آبادی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
احادیث طیبہ میں اعتکاف کے بہت فضائل ہیں جس.میں سے دوحدیث پیش کی جاتی ہے
(۱) حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے معتکف کے بارے میں ارشاد فرمایا وہ گناہوں سے باز رہتا ہے اور نیکیوں سے اسے اس قدر ثواب ملتا ہے جیسے اس نے تمام نیکیاں کیں (سنن ابن ماجہ ابواب ماجاء فی الصیام باب فی ثواب الاعتکاف ج دوم ص ۵۶۳)
(۲) حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے رمضان المبارک میں دس دنوں کااعتکاف کرلیا وہ ایسا ہے جیسے دوحج اور دوعمرے کیے (شعب الایمان باب فی الاعتکاف ج سوم ص ٥٢٤)
مزید معلومات کے لئے کتب احادیث یا پھر بہار شریعت ح پنجم اعتکاف کے بیان کا مطالعہ کریں. واللہ اعلم
کتبہ
العبد ابوالثاقب محمد جوادالقادری واحدی لکھیم پوری ثم روسوی
0 تبصرے