آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

سونے چاندی کا نصاب

سوال نمبر 202

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
سوال کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ میں کہ ساڑھے باون تولہ سونہ یا ساڑھے باون تولہ چاندی پر زکوتہ ہے تو یہ کہاں سے ثابت ہے؟ مع حوالہ تحریر کریں اگر  تولہ کا ذکر نہیں ہے تو پھر سونے چاندی کا نصاب کیا ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ دور حاضر میں سونے چاندی کا نصاب کتنا  گرام ہے؟ بینوا توجروا!
 المستفتی محمد شمس رضوی کویت 


وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

          بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب ھوالھادی الی الصواب  جو کتب فقہ وفتاوی میں تولہ کا ذکر ہے وہ مثقال اور درہم سے بنایا گیا ہے. سونے کا نصاب ۲۰/مثقال اور  چاندی کا نصاب ۲۰۰/درہم ہے جیسا کہ درمختار میں ہے نصاب الذھب عشرون مثقالا والفضۃمائتا درھم کل عشرۃ درھم وزن سبعۃ مثاقیل سونے کا نصاب بیس۲۰ مثقال اور چاندی کا دوسو۲۰۰ ایسے درھم ہے کہ ان میں سے دس ۱۰درہم سات ۷ مثقال کا وزن رکھتے ہوں، (فتاوی رضویہ جلد ۱۰/ ص۸۵/مترجم)
دورحاضر میں سونے چاندی کا نصاب گرام کے اعتبار سے جاننے کے لئے پہلے انھیں بغور پڑھیں 

⬅ایک تولہ بارہ گرام چار سو اکتالیس ملی گرام ساٹھ میکرو ملی گرام کا ہوتا ہے
⬅دس درہم کا سات مثقال ہوتا ہے.
⬅ایک مثقال ساڑھے چار ماشہ کا ہوتا ہے.
⬅بارہ ماشہ کا ایک تولہ ہوتا ہے.
بیس مثقال سونا پر زکوتہ ہے اور ایک مثقال ساڑھے چار ماشہ کا ہوتا ہے تو بیس مثقال نوے ماشہ ہوا چونکہ بارہ ماشہ کا ایک تولہ ہوتا ہے اس لئے نوے کو بارہ سے تقسیم کریں تو ساڑھے سات تولہ سونا ہوا .
اور چاندی کا نصاب دوسو درہم ہے اور دس درہم کا سات مثقال ہوتا ہے تو دوسو درہم ہوا ایک سو چالیس مثقال اور ایک مثقال ساڑھے چار ماشہ کا ہوتا ہے تو ایک سو چالیس مثقال ہوا چھ  سو تیس ماشہ چونکہ  بارہ ماشہ کا ایک تولہ ہوتا ہو اس لئے چھ سو  تیس کو بارہ سے تقسیم کریں تو  ساڑھے باون تولہ چاندی ہوا.
سونے کا نصاب ساڑھے سات تولہ ہے چونکہ ایک تولہ بارہ گرام چار سو اکتالیس ملی گرام اور ساٹھ میکرو گرام کا ہوتا ہے (12.4416 )اسلئے ساڑھے سات (7.5) کو بارہ گرام چار سو اکتالیس ملی گرام اور ساٹھ میکرو گرام سے ضرب دیں تو ہوا ترانوے گرام تین سو بارہ ملی گرام (93.312)
چاندی کا نصاب ساڑھے باون تولہ ہے چونکہ ایک تولہ بارہ گرام چار سو اکتالیس ملی گرام اور ساٹھ میکرو گرام کا ہوتا ہے (12.4416 )اسلئے ساڑھے باون (52.5) کو بارہ گرام چار سو اکتالیس ملی گرام اور ساٹھ میکرو گرام سے ضرب دیں تو ہوا چھ سو ترپن گرام ایک سو چوراسی ملی گرام (653.184) واللہ اعلم بالصواب

                      کتبہ

الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney