آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

نہ معلوم لاش کی پہچان کیسے کریں

سوال نمبر 188


کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں  کہ اگر کوئی لاش عورت کی کسی مسلمان کو ملی تو پتہ کیسے لگایا جائے گا کہ  مسلمان ہے یا غیر مسلم ؟
اور کسی خنثٰی کی جنازے کون سی دعا پڑھی جائیگی جواب عنایت فرمائیں




الجواب ھوالموفق للحق والصواب
1)دورِ حاضر کے جدید ذرائعِ مواصلات (ریڈیو، ٹی وی، ٹیلی فون اور سوشل میڈیا) کی موجودگی میں ایسا ہونا تقریباً ناممکن ہے کہ کوئی عورت گم ہو جائے، ڈوب جائے یا کہیں چلی جائے، اور وارثین کو خبر ہی نہ ہو۔ لیکن اس کے باوجود اگر خدا ناخواستہ کہیں ایسا ہو جائے کہ کسی خاتون کی لاش ملے تو اندازہ کیا جائے گا کہ یہ لاش کتنی پرانی ہے؟ کس طرف سے آئی ہے؟ راستے میں کون کون سی بستیاں ہیں؟ ان بستیوں کی زیادہ آبادی مسلمان ہے یا غیر مسلم؟ مکمل غور و فکر کے بعد حاضرین قیاس کریں گے اور جس نتیجہ پر پہنچیں اس پر عمل کیا جائے گا۔ اگر تو قیاس کا نتیجہ یہ نکلے کہ مرنے والی خاتون کے مسلمان ہونے کا امکان زیادہ ہو تو جنازہ پڑھا جائے گا ورنہ بغیر جنازہ دفنا دیا جائے گا۔ اگر یہ قیاس درست ہوا تو دو اجر ملیں گے، اور اگر درست نہ بھی ہو تو ایک اجر ضرور ملے گا۔ لہٰذا انجان مرہ عورت کی آخری رسومات حاضرین کے غور و فکر اور قیاس کے مطابق ادا کی جائیں گی۔

: کما في الدر المختار والشامي: لو لم یدر أ مسلم أم کافر، ولا علاقة، فإن في دارنا غسل الخ قولہ (فإن في دارنا الخ) أفاد بذکر التفصیل في المکان بعد انتفاء العلاقة أن العلاقة مقدمة، وعند فقدھا یعتبر المکان في الصحیح لأنہ یحصل بہ غلبة الظن کما في النھر عن البدائع، وفیھا أن علامة المسلمین أربعة: الختان، والخضاب، ولبس السواد وحلق العانة اھ قلتُ: في زماننا لبس السواد لم یبق علامة للمسلمین

2)جوعلامت ظاہرہواسی پر عمل کریں پسلیاں گن کرپتہ لگائیں اگربرابرہوں تومردورنہ عورت اوردوسری ذرائع بھی ہیں

ھذا ما ظهر لی والعلم عند اللہ


کتبہ
 محمد منظور احمد یارعلوی صاحب



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney