سوال نمبر 1024
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ہیکی سب سے پہلے امیر المؤمنین کا لقب کس خلیفہ کو دیا گیا علماۓ کرام۔رہنمای۔فرمایں نوازش ہوگی؟
علماۓ کرام کی بارگاہ میں عرض ہیکی سب سے پہلے امیر المؤمنین کا لقب کس خلیفہ کو دیا گیا علماۓ کرام۔رہنمای۔فرمایں نوازش ہوگی؟
السائل حیدر علی
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب
صورة مسٶلہ میں سب سے پہلے امیر المومنین کا لقب سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہٗ نے پایا
جیسا کہ حضرت سیدنا زبیر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو تو خلیفہ رسول خدا کہا جاتا تھا جب کہ مجھے یہ نہیں کہا جا سکتا ہوں کہ میں تو ابوبکر صدیق کا خلیفہ ھو اور اگر مجھے خلیفہ خلیفہ رسول (رسولﷺکےخلیفہ کےخلیفہ) خدا کہا جائے تو۔ یوں بات طویل ہو جائے گی یہ سن کر حضرت سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ تعالی عنہ بولے آپ ہمارے امیر ہیں اور ہم مٶمنین توآپ ہوۓ ،، امیرالمٶمنین ،، یہ سن کر آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے ارشاد فرمایا یہ صحیح ہے
الاستیعاب ، عمربن الخطاب ، باب عمر ج٣ ص٢٣٩
لقب ،، امیرالمومنین ،، کی ایک وجہ یہ بھی ہے
حضرت سیدتناشفا۶رضی اللہ تعالی عنہاجوپہلے ہجرت کرنے والی عورتوں میں سے ہیں روایت کرتی ہیں کہ حضرت عمر فاروق اعظم نے امیرکوخط لکھاکہ میرےپاس دوتَنرُرُست وداناعراقی آدمی بھیجوجومجھےیہاں کےحالات سےآگاہ کریں تو عراق کے گورنر نے حضرت سیدنا لَبِید بن ربیعہ عامری اورسیدناعدی بن حاتم طاٸی رضی اللہ عنھماکوبھیجا وہ مدینہ منورہ آئے اور اپنی سواریوں کو بٹھا کر مسجد میں داخل ہوئے جہاں حضرت سیدنا عمر بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ موجود تھے انہوں نے سیدنا عمر بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ سے کہا آپ امیرالمومنین سے ہمارے حاضر ہونے کی اجازت طلب کریں یہ سن کر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا خدا کی قسم تم نے ان کا صحیح نام تجویز کیا ہے ہم مومنین ہے اور وہ ہمارے امیر ہے سیدنا عمر بن عاص رضی اللہ تعالی عنہ اندر گئے اور حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سامنے یوں گویا ہوئے ،، یاامیرالمٶمنین ،، آپ رضی اللہ تعالی عنہ نے سنا تو فرمایا یہ نام تم کہاں سےلے آئے ہو ؟ انہوں نے عرض کیا لبیدبن ربیعہ اورعدی حاتم طاٸی آئے ہیں انہوں نے اپنی سواریاں باہر بٹھاٸیں اور مسجد میں آکر مجھ سے کہا کہ امیر المومنین کے پاس حاضر ہونے کی اجازت طلب کی جائے میں نےان سےکہا تم نے درست نام تجویز کیا ہے وہ امیر ہے اور ہم مومنین . حضرت عمر فاروق اعظم اس سے پہلے اپنے مکتوبات میں خلیفہ خلیفہ رسول لکھتے تھے پھر آپ نے من عمرامیرالمومنین لکھناشروع کردیا
اسدالغابة عمربن الخطاب ج٤ ص١٨١
حوالہ فیضان فاروق اعظم جلد١ص٤٩تا٥٠
(ناشر مکتبۃ المدینہ دہلی)
واللہ اعلم بالصواب
عبیداللہ بریلوی
0 تبصرے