آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

ایک طلاق دی اور ایک بار کہا تم جا سکتی ہو تو کتنے طلاق۔۔۔۔۔

سوال نمبر 179

السلام علیکم ورحمتہ اللہْ

کیا فرماتے علماء دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی بیوی ہندہ کو کہا کھا میں تم کو ایک طلاق دیتا ہوں پھر کہا تم جا سکتی ہو تو اب ہندہ پہ کونسی طلاق واقع ہوئی  طلاق رجعی  یا بائن یا مغلظہ ؟  اور لوٹانے کی صورت کیا ہوگی؟
قرآن و حدیث اور  اقوال ائمہ کی روشنی میں مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں۔۔۔
سائل: حافظ مہتاب عالم دہلی



وعلیکم السلام ورحمةالله وبركاته
الجواب ھوالموفق للحق والصواب
صورت مسٸولہ میں ایک طلاق رجعی واقع ہوگئی  اگر رکھنا چاہتا ہے تو جب تک عدت میں ہے وہ عورت سےرجعت کرسکتا ہے یعنی اتناکہہ دے کہ میں نے تجھ سے رجعت کیا یارجعت بالفعل یعنی اس سے بوس کنار یاوطی کرلے  وہ بدستور اس کی بیوی رہے گی۔ فتاوی رضویہ جلد پنجم صفحہ 621 قدیم  واللہ تعالی اعلم 
            کتبہ 
منظور احمد یارعلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney