آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

امام کے لیئے چندہ کرکے دوسر ے کاموں میں استعمال کرنا کیسا

سوال نمبر 205
السلام علیکم 
سوال اگر امام کے لۓ پیسہ وصولی ہوا اور امام کو دینا ہے 5000 اور وصولی ہوا 7000 اور امام کو ملا 5 ہزار باقی 2 ہزار مسجد کے کام میں سکریڑی لگا دیا اس کا کیا حکم ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں


وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب ھوالمودق للحق والصواب
جس غرض سے چندہ لیا گیا ہے اسی مقصد میں صرف کرے یہی حق ہے اگر امام کیلئے سات ہزار کا چندہ ہوا تو سب امام کا ہے لھذا متولی یاکسی رکن  نے اگر مسجد کی تحویل میں بچی رقم جمع کیا تو اس نے حق تلفی کی عنداللہ مواخذہ ہوگا
اکثر آج کے جہلاءٹرسٹیان یوں ہی من مانی کرتے ہیں جو حق العباد میں گرفتارہوکر اپنی آخرت تباہ وبرباد کرتے ہیں 
اللہ انہیں ہدایت دے

 ہاں اگر کمیٹی نے طےکررکھا ہے کہ امام کو اتنے ہزاردینا ہےتو بچی رقم چندہ دہندگان کی اجازت سے مسجد کے فنڈ میں رکھ سکتا ہے ورنہ چندہ دینے والوں کو واپس کرے:

والله تعالی اعلم بالصواب وعلمه احكم واتم 
كتبــه
منظوراحمد یارعـــلوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney