آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

یارب ھب لی امتی کس کتاب میں ہے

سوال نمبر 181

السلام علیکم 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ " یا رب ھب لی امتی " حدیث کی کس کتاب میں ہے جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں 
المستفتی : حکیم اللہ فیضی 
خادم جامعہ دارالقرات کورھی باندہ یوپی



وعلیکم السلام و رحمة اللہ و برکاتہ 
 جواب اس حدیث کو فتاوی رضویہ میں صحیح مسلم کے حوالے سے پیش کیا گیا ہے جیسا کہ اعلی حضرت امام احمد رضا محقق بریلوی علیہ الرحمہ نے لکھا ہے کہ " جب وہ جانِ راحت کان رافت پیدا ہوا بارگاہ الہٰی  میں سجدہ کیا اور " رب ھب لی امتی " ۱؂ فرمایا ، جب قبر شریف میں اتارا لبِ جاں بخش کو جنبش تھی ، بعض صحابہ نے کان لگا کر سنا آہستہ آہستہ "  امتی امتی " ۲؂ فرماتے تھے ۔ قیامت کے روز کہ عجب سختی کا دن ہے ، تانبے کی زمین ، ننگے پاؤں ، زبانیں پیاس سے ، باہر ، آفتاب سروں پر ، سائے کا پتہ نہیں ، حساب کا دغدغہ ، مَلِکِ قہار کا سامنا ، عالَم اپنی فکر میں گرفتار ہوگا ، مجرمانِ بے یار دامِ آفت کے گرفتار ، جدھر جائیں گے سوا نفسی نفسی اذھبوا الی غیری ۳؂ کچھ جواب نہ پائیں گے " اھ (۱؂ تا ۳؂ صحیح مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۱۱۱ بحوالہ فتاوی رضویہ ج 30 ص 197 اپیس )

واللہ اعلم بالصواب 
کریم اللہ رضوی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney