مدینہ شریف کو یثرب کہنا کیسا

سوال نمبر 239

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 کیا فرماتے ہیں علماءکرام و مفتیان شرع عظام که مدینه طیبه کو یثرب کهنا غلط هے هم نے سنا هے مدینه کو یثرب نهیں کهنا هے
رحمت رضوی کرناٹک




وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب ھوالموفق للحق والصواب: اسی طرح کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے اعلی حضرت فاضل بریلوی ارشاد فرماتے ہیں "مدینہ طیبہ کو یثرب کہنا ناجائز وممنوع وگناہ ہے اور کہنے والا گنہگار ۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں:"

من سمی المدینۃ یثرب فلیستغفر اﷲ ھی طابۃ ھی طابۃ، رواہ الامام ۱؎ احمد بسند صحیح عن البراء ان عازب رضی اﷲ تعالی عنہ۔

جو مدینہ کو یثرب کہے اس پر توبہ واجب ہے۔ مدینہ طابہ ہے مدینہ طابہ ہے۔
 (اسے امام احمد نے بسند صحیح براء بن عازب رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت کیا ۔ت)

(۱؎ مسند امام احمد بن حنبل عن براء بن عازب رضی اللہ تعالی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۲۸۵)
فتاوی رضویہ شریف
ج  ۲۱/  ص۴/


کتبـــــــــــــــــــــــــــه
منظوراحمد یارعـــلوی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney