سوال نمبر 275
السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غسل سنت کرنے کے بعد اگر کوئ بغیر وضو کے نماز پڑھے تو نماز ہو جائیگی کی نہیں ؟
سائل۔ ۔۔محمد رضوان علیمی
کلمبولی نوی ممبئ
وعلیکم السلام ورحمةالله اللہ تعالی و برکاته
الجواب بعون الملک الوھاب
غسل کے بعد نماز کے لئے دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں جب کہ بعد غسل کوئی حدث لاحق نہ ہوا ہو
جیسا کہ حدیث شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں فرماتے
الفاظ یہ ہیں
عن عائشۃ رضی اللہ تعالی عنہا قالت کان النبی صلی اللہ علیہ وسلم لا یتوضا بعد الغسل
(مشکوۃ، باب الغسل، صفحہ ٤٨)
اور دوسری حدیث میں ہے
من توضأ بعد الغسل فلیس منا
یعنی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص غسل کے بعد وضو کرے تو وہ میرے طریقہ پر نہیں
(کنز العمال، حدیث نمبر ۲٦٤٩،ج۹)
فتاوی مرکز تربیت افتاء، جلد ۱،باب الغسل، صفحہ ۱۰۱
حدیث: اصحاب سنن اربع نے ام المومنین صدیقہ رضی الله تعالیٰ عنہا سے روایت کی فرماتی ہیں کہ نبی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں فرماتے
(بہار شریعت جدید حصہ دوم ص 313 حدیث نمبر 7 غسل کا بیان
والله اعلم باالصواب
کتبہ محمّد معصوم رضا نوری
0 تبصرے