سوال نمبر 281
السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالی وبرکاتہ
ہندہ پر سجدہ سہو واجب تھا اس نے دونوں طرف سلام پھیر دیا اب اسے یاد آیا اور اس نے سجدہ سہو کیا تو اسکی نماز ہو گئی یا اعادہ واجب ہوگا
حافظ توحید عالم اشرفی پٹنہ بہار
وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
صورت مسئولہ میں نماز ہو گئی؛
حضور اشرف الفقہاء خلیفئہ حضور مفتئ اعظم ہند علیہ الرحمہ مفتی مجیب اشرف صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی ناگپور؛ تحریر فرماتے ہیں: کہ اگر بھول کر سلام پھیر دیا اور حرمت نماز میں ہے یعنی ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو سجدہ سہو کرے اور التحیات وغیرہ پڑھ کر سلام پھیرے نماز ہو جائے گی
والله اعلم باالصواب
مسائل سجدہ سہوصفہ ۱۰۵
مزید تفصیل کے لئیے مذکورہ کتاب کا مطالعہ کریں
کتبہ؛ محــــمد معصــوم رضا نوری الھند
0 تبصرے