آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

اگر ایک ہی سوره دونو رکعتوں میں پڑھى تو

سوال نمبر 285

السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
نماز پڑھا تے وقت اگر ایک ہی سوره دونو رکعتوں میں پڑھى تو کیا نماز هو جائے گی یا دوسرى رکعت میں اسى سوره کى ایک ہی آیت پڑھى پهر یاد آگیا اور دوسرى آیت پڑھنے لگا تو کیا نماز هو گئ جواب مرحمت فرمائیں.
سائل    انور قادرى سدھارتھنگرى



وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب 
صورت مسئولہ میں نماز ہو جائے گی 
جو سورہ از خود بے اختیار زبان سے جاری ہو جائے تو اسی کو پڑھے چھوڑنا نہیں چاہئیے
(شامی جلد ۱ص ۵۱ بہار شریعت ص ۱۰۲ ج ۳)

مسئله: فرض کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورہ کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو مجبوری کی صورت میں بالکل کراہت نہیں مثلا پہلی رکعت میں قل اعوذ برب الناس پڑھی جو قرآن کی سب سے آخری سورہ ہے لہذا دوسری رکعت میں بھی اسی کو پڑھے یا دوسری رکعت میں بلا ارادہ ہی  سورہ زبان پر آگئی  جو پہلی رکعت میں پڑھ چکا ہے یا اس کے علاوہ دوسری سورہ یاد ہی نہیں آرہی ہے تو ان سب صوررتوں میں وہی پہلی سورہ پڑھے بلا کراہت نماز ہو جائے گی سجدہ سہو نہیں 
(شامی ص ۴۶۵ ج ۱ بہار شریعت ص ۱۰۱ ج ۱)
ایسا ہی مسائل سجدہ سہو صفہ ۶۳ تا ۶۵ پر ہے 

والله اعلم باالصواب

کتبہ؛ محــــمد معصــوم رضا نوری الھند



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney