سوال نمبر 336
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
علمائے کرام کی بارگاہ میں عرض ہے کہ کیا سوئم کی فاتحہ کے چنے سادات کرام کھا سکتے ہیں؟
سائل : محمد زاہد خان قادری اورنگ آباد مہاراشٹرا
وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
سب سے پہلے یہ جان لیں کہ صدقہ کی دو قسمیں ہیں
1. صدقہ واجبہ
2. صدقہ نافلہ
2. صدقہ نافلہ
۱)صدقہ واجبہ: صرف وہی لوگ کھا سکتے ہیں جو زکوتہ وفطرہ کے مستحق ہیں. اغنیاء اور آل رسول کو کھانا جائز نہیں..
۲)اور صدقہ نافلہ امیر غریب سید ہر کوئی کھاسکتا ہے.
چونکہ تیجہ دسواں بیسواں چالیسواں سالینہ وغیرہ کا کھانا یا چنا صدقہ نافلہ ہے اس لئے امیر وغریب سید سب کھا سکتے ہیں.
ہاں اگر اس موقع پر دعوت دی جائے تو یہ دعوت ناجائز ہے کہ دعوت خوشی کے موقع پر ہوتی ہے نہ کہ غم کے موقع پر پھر ایسی دعوت میں اغنیا ء اور سید کو جانا کھانا منع ہے جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ اہل میت جو ان موقعوں پر دوست احباب اور عام مسلمانوں کی دعوت کرتے ہیں ناجائز ہے اور بدعت قبیحہ ہےاور سادات کرام وغیرہ کو بھی ایسی دعوتوں کا کھانا منع ہے - (فتاوی فیض الرسول جلد اول ص 459)
والله اعلم باالصواب
والله اعلم باالصواب
کتبـــہ
محــــمدمعصــوم رضا نوری
0 تبصرے