آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

کیا جنت میں بیوی سے دوبارہ نکاح ہوگا

سوال نمبر 335

السلام علیکم
 سوال کیا جنت میں مردوں کا دنیوی بیوی کے ساتھ دوبارہ نکاح بھی ہوگا
کیونکہ زید کا کہنا ہے کہ بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کا نکاح ٹوٹ جاتاہے اس لئے جنت میں دوبارہ نکاح بھی ہوگا.
سائل محمد وسیم القادری اترولہ



وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم  
 الجواب بعون الملک.الوہاب جو عورتیں مسلمان مرد کے نکاح می‍ں مرے گی وہ اسی کے ساتھ رہے گی وہاں نکاح نہ ہوگا یونہی مرد کے انتقال کے بعد بیوی نے شادی نہیں کی تو وہ جنت میں اپنے شوہر کے ساتھ رہے گی اوراگر شادی کرلی تو شوہر ثانی کے ساتھ میں رہے ہاں تجدید نکاح نہ ہوگا.(ماخوذ تفسیر نعیمی جلد اول ص۲۳۰)
 دنیا مسلمان مرد کے انتقال کے بعد بیوی کا نکاح اس لئے توٹ جاتا ہے تاکہ وہ دنیا میں نکاح کرکے گناہ سے محفوظ رہ سکے .

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ
 تاج محمد حنفی قادری واحدی



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney