آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حدیث شریف میں کس مسواک کا ذکر ہے

سوال نمبر 341

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ 
حدیث پاک میں کون سے مسواک کا ذکر ھے نیم کا یا کسی اور چیز کا برائے کرم جواب عنایت فر ما ئیں 
سائل:--  محــــمد عثمان






وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
 حدیث شریف میں مسواک کے بے شمار فضائل ہیں -
مفہوم حدیث مبارکہ
 حضرت معاذ ابن جبل رضی الله تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا  بہترین مسواک زیتون کے مبارک درخت کی ہے  منھ کو پاک کرتی ہے اور دانتوں کے پیلاہٹ کو دور کرتی ہے اور میری بھی مسواک ہے اور مجھ سے پہلے انبیاء کی بھی

 ( کنز الاعمال حدیث نمبر ۲۶۶۲۳)

سیدنا ابو ہریرہ رضی الله تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں  کھانے کے بعد مسواک کرنا دانتوں کا پیلا پن دور کرتا ہے 

 (الکامل فی الضعفاء الرجال ج ٤ ص ۱۲۳)

البتہ:- مسواک  پیلو یا زیتون یا نیم کی لکڑی کا ہو 
مسواک کی موٹائی  چھنگلیاں یعنی چھوٹی انگلی کے برابر ہو  
مسواک ایک بالشت سے زیادہ نہ ہو  ورنہ اس پر شیطان بیٹھتا ہے 
 حوالہ:-- مسواک شریف کے فضائل ص ۱۰

           خلاصہ
 عرب شریف میں زیتون کے  مبارک  درخت کثرت سے پائے  ہیں جبکہ عجم میں زیتون کے درخت زیادہ نہیں پائے جاتے ہیں اس لئیے نیم کے مسواک میں کوئی حرج نہیں البتہ نیم کے  مسواک کو بھی  سنت  سمجھ کر ہی  کیا جائے   


ھذا ما ظھر لی وھو سبحانہ تعالی واتم واحکم والله تعالیٰ اعلم باالصواب

کتبـہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney