سوال نمبر 342

السلام علیکُم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان اسلام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ 
مسجد میں غیر مسلم کا پیسہ لگ سکتا ہےکہ نہیں دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں 
سائل محمد اشتیاق  





وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب بعون اللہ التواب، 

غیر مسلموں سے دینی کام میں مدد نہیں مانگنی چاہئے پھر بھی اگر کسی غیر مسلم نے دیا تو اسے لے سکتے ہیں ،،
 (فتاوی علیمیہ جلد 2 ص 485) 
  مذکورہ بالا عبارت سے واضح ہے کہ غیر مسلموں کا خود سے دیا ہوا چندہ مسجد کے کام میں لگا سکتے ہیں ۔ 

واللہ اعلم بالصواب،

           کتبہ
محمد اختر علی واجد القادری