قربانی کرتے وقت بکرے کا کوئی عضوء ضائع ہو جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 343

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
قربانی کا بکرا چھت سے نیچے لانے میں زینے پر پیر پھسل گیا جس کی وجہ سے پیر ٹوٹ گیا تو کیا قربانی کر سکتے ہیں
جب کہ قربانی کرنے کے لئے ہی لارہے تھے 
 سائل عبدالرؤف نظامی




وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبر کاتہ
 الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایتہ الحق والصواب

 فقہ حنفی کی مشہور مستند کتاب بھار شریعت میں درمختار وردالمحتار کے حوالہ سے ہے کہ
 قربانی کرتے وقت جانور اچھلا کودا جس کی وجہ سے عیب پیدا ہوگیا یہ عیب مضر نہیں یعنی قربانی ہو جائے گی اور اچھلنے کودنے سے عیب پیدا ہو گیا اور وہ چھوٹ کر بھاگ گیا اور فوراً پکڑ لایا گیا اور ذبح کر دیا گیا جب بھی قربانی ہو جائے گی،،،،
 بھار شریعت حصہ پانزدھم صفحہ 342 عبارت مذکورہ سے معلوم ہوا کہ  جب اس جانور کو قربانی کرنے کے لئے ہی لے جا رہے تھے اور پیر ٹوٹ گیا تو اگر چہ یہ عیب ہے اگر اسی وقت ذبح کر دیا گیا تو   قربانی ہو جائے گی 


واللہ تعالی ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ
محـمد  علی قادری واحدی






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney