آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مسبوق کا بعد سلام امام کانوں تک ہاتھ لے جانا

سوال نمبر 353

اسلام علیکم ورحمت الله وبركاته
 فجر کے فرض  نماز کی ایک صاحب کی ایک  رکعت چھوٹ گٸ جب اور   امام صاحب نے ایک طرف  سلام پھیرا تو  مسبوق نےلا خیالی میں  الله اکبر کھتے ھوۓ قیام کرتے ہوئے   الله اکبر کہہ کر دونوں ھاتھ کانوں کی لو سے لگایا اور نیت باندھ کر  رکعت پوری کی سلام پھیرا نماز ھوٸ یانھیں؟
سائل  نوری شفق کٹیھار





وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں نماز ہو گئی 
حضور اشرف الفقہاء خلیفئہ حضور مفتئ اعظم ہند مفتی مجیب اشرف صاحب قبلہ مدظلہ العالی تحریر فرماتے ہیں. 

 مسئله :اگر کسی نے بھول کر الله اکبر کہتے ہوئے کھڑے ہو کر دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھا تو اس صورت میں اس پر سجدہ سہو نہیں اور اگر جان بوجھ کر ایسا کیا تو سنت کے خلاف کیا مگر سجدہ سہو بہر حال نہیں ہے 
مسائل سجدہ سہو ص 101

والله ورسولہ اعلم باالصواب
کتبہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney