آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

مرد و عورت کو کالی مہندی لگانا کیسا ہے ؟

سوال نمبر 352

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
‎  کیافرماتے ہیں علماۓ کرام و مفتیان کرام مسٸلہ ذیل میں کہ اگر کسی نے مارکیٹ    میں جو مہندی بکتی ہے اس کو اگر انسان لگاتا ہے اس کیلے شریعت میں کیا حکم ہے ایک کالا ہوتا ہے اور ایک لال دونو کو بتائیں نوازش ہوگی  خدا حافظ
 سائل محمد تابش تحسینی





وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
 الجواب بعون الملک الوہاب
حدیث شریف میں ہے

 غیرواھذابشیء واجتنبواالسواد

 مسلم شریف جلددوم صفحہ 199

اس کےتحت نووی میں ہے
 مذھبنااستحباب خضاب الشیب للرجل والمرات بصفر ة اوحمرةویحرم خضابہ بالسواد علی الاصح اھ
 اعلی حضرت امام احمدرضا محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں  حدیث شریف میں مطلقا سیاہ رنگ سے منع کیا گیا تو جوچیز بالوں کوں سیاہ کرے خواہ نیل یہ مہندی کا میل یا کوئ تیل غرضیکہ کچھ ہو سب ناجائز وحرام ہے اھ

فتاوی رضویہ جلدنہم نصف اول صفحہ32

اورتحریر فرماتے ہیں شاھد عدل ہے کہ عورت اس کی زیادہ محتاج ہے کہ شوہر کی نگاہ میں آراستہ ہو جب اسے یہ امور تغیر خلق اللہ کے سبب حرام وموجب لعنت ہے تو مرد پر بدرجہ اولیٰ اھ

فتاوی رضویہ جلدنہم نصف آخر صفحہ192

 لھذا مرد و عورت دونوں کو کالی مہندی حرام ہے

فتاوی فقیہ ملت جلد دوم صفحہ348

اور بہار شریعت میں ہے حضرت عبد الله ابن عمر رضی الله تعالیٰ عنھما سے روایت ہے کہ مسلم کا خضاب سرخی ہے  اور کافر کا خضاب سیاہی ہے 
بہار شریعت جلد 3 حصہ 16 صفہ 595 زینت کا بیان مکتبة المدينه

واللہ ورسولہ اعلم باالصواب
   کتبــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney