حضرت امام زین العابدین رضی اللہ تعالٰی عنہ کس کے فرزند تھے؟

سوال نمبر 405

السلام علیکم و رحمة الله وبركاته 
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان کرام کہ حضرت امام زین العابدین رضی الله تعالیٰ عنہ کس کے فرزند تھے ۔
سائل مولانا جواد القادری






وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوہاب

حضرت سیدنا امام زین العابدین رضی الله تعالیٰ عنہ حضرت سیدنا امام حسین رضی الله تعالیٰ عنہ کے سب سے  بڑے صاحبزادے ہیں آپ   کی کنیت ابومحمد ابو الحسن ابو بکر ہے آپ کا لقب سجاد اور زین العابدین ہے  آپ رضی الله تعالیٰ عنہ ۳۸ھ مدینہ میں تولد ہوئے آپ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ شہر بانوں رضی الله تعالیٰ عنہا ہیں  آپ رضی الله تعالیٰ عنہ سیدنا علی کرم الله وجہہ الکریم کی زندگی میں تولد ہوئے جس وقت آپ کی عمر تین برس تھی  اس   وقت حضرت سیدنا علی رضی الله تعالیٰ عنہ کو شہید کیا گیا- جس وقت کربلا کا المناک واقعہ پیش آیا اس وقت آپ رضی الله تعالیٰ عنہ کی عمر شریف ۲۳برس تھی- اس المناک واقعہ میں آپ رضی الله تعالیٰ عنہ شدید بیمار تھے  جس کی وجہ سے جنگ میں. حصہ نہ لے سکے اور بچنے والوں مردوں  میں  واحد آپ رضی الله تعالیٰ عنہ ہی تھے- 

سیرت حضرت سیدنا امام حسین رضی الله تعالیٰ عنہ صفہ 128

مزید تفصیل کے لئیے مذکورہ کتاب کا مطالعہ کریں

والله اعلم باالصواب

کتبــہ
 محـمد معصــوم رضا نوری






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney