سوال نمبر 406
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال علماے کرام و مفتیان اسلام اس مسئلہ کی بابت کیا فرماتے ہیں کہ عورتوں کو کانچ کی چوڑیاں پہننا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا.
سائل:محمد سلیم جیسلمیر راجستھان.
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب:
عورتوں کو کانچ کی چوڑیاں پہننا جائز ہے کیوں کہ شریعت طاہرہ کی جانب سے کوئی ممانعت نہیں.
فتاوی رضویہ میں ہے:"جائز ہیں، "لعدم المنع الشرعی" بلکہ شوہر کے لیے سنگار کی نیت سے مستحب، "و إنما الأعمال بالنيات" بلکہ شوہر یا ماں باپ کا حکم ہو تو واجب، "لحرمة العقوق ولوجوب طاعة الزوج فیما یرجع إلی الزوجیة-"اھ (ج:٩،ص:٢٣٥،نصف اول)
واللہ تعالیٰ أعلم
کتبہ
محمد معراج احمد قادری
0 تبصرے