سوال نمبر 409
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سوال بعض جگہوں پر میت کے موے زیر ناف کو لوگ دور کرنا ضروری سمجھتے ہیں اور کرتے بھی ہیں تو کیا شرعاً درست ہے؟
سائل عبداللہ
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب میت کے موے زیر ناف کو دور کرنا ناجائز و گناہ ہے کہ بغیر ستر غلیظ کے دیکھے اور چھوے یہ کام ممکن نہیں اور بلا وجہ شرعی تو زندوں کے ستر غلیظ کو دیکھنا اور چھونا حرام ہے تو مردوں کے ستر غلیظ کو دیکھنا اور چھونا اور سخت حرام ہوگا.
سرکار تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری بریلوی ازہری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں موے زیر ناف میت کے کاٹنا جائز نہیں کہ یہ کام ستر کو دیکھے یا چھوے بغیر ناممکن ہے اور بے ضرورت ستر چھونا حرام-(فتاوی تاج الشریعہ،ج:٤،ص:٤٦١)
واللہ تعالیٰ أعلم
کتبہ
محمد معراج احمد قادری
0 تبصرے