یزید کو کافرکہنا کیسا

سوال نمبر 424

سوال کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان  شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ یزید کو کافر کہہ سکتے ہیں یا نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں مدلل ومفصل جواب عنایت فرمائیں آپکی عین و نوازش ہوگی.
  سائل محمد شمس تبریز قادری





        بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب الحمدﷲ وحدہ والصلٰوۃ والسلام علی من لانبی بعدہ والہ وصحبہ المکرمین عندہ وسائر المسلمین المتبعین سعدہ اعلی حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یزید پلید علیہ مایستحقہ من العزیز المجید قطعا یقینا باجماع اہلسنت فاسق وفاجر وجری علی الکبائر تھا اس قدر پر ائمہ اہل سنت کا اطباق واتفاق ہے، صرف اس کی تکفیر ولعن میں اختلاف فرمایا۔ امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالٰی عنہ اور ان کے اتباع وموافقین اسے کافر کہتے اور بہ تخصیص نام اس پر لعن کرتے ہیں.
اور ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ نے لعن و تکفیر سے احتیاطاً سکوت فرمایا کہ ا س سے فسق و فجور متواتر ہیں کفر متواتر نہیں، اور بحال احتمال نسبت کبیرہ بھی جائز نہیں نہ کہ تکفیر اور امثال وعیدات مشروط بعدم توبہ ہیں لقولہ تعالٰی
 فسوف یلقون غیا الامن تاب 
یعنی عنقریب وہ دوذخ کے غی میں جائیں گے مگر جنہوں نے توبہ کیا

 اورتوبہ تادم غرغرہ مقبول ہے اور اس کے عدم پر جزم نہیں اور یہی احوط واسلم ہے. (فتاوی رضویہ جلد ۱۴/ص ۵۹۲/۵۹۳) واللہ اعلم.بالصواب

                      کتبہ
الفقیر تاج محمد حنفی قادری واحدی اترولوی

۱۰/محرم الحرام ۱۴۴۱ھ
۱۰/ستمبر ۲۰۱۹ء منگل






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney