شادی کے بعد بیوی کا انتقال ہو جائے تو جہیز کا کیا حکم ہے؟

سوال نمبر 423

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ شادی ہونے کے بعد اگر بیوی کا انتقال ہوجائے تو شوہر جہیز کو لڑکی کے گھر (میکے) واپس کرے گا یا نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔            
 المستفتی:۔جنید عالم



الجواب

 جہیز کاجو سامان ہوتا اس کی مالکہ عورت ہوتی ہے اگرچہ وہ زیور یا برتن وغیرہ کیوں نہ ہو 

جیسا کہ سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں:
 کہ زیور، برتن، کپڑے وغیرہ جو کچھ ماں باپ نے دختر کو دیا تھا وہ سب ملک دختر ہے. 
(فتاوی رضویہ،ج ۲۶/ص۲۱۱؍دعوت اسلامی )

   اور جب یہ ثابت ہوگیا کہ جہیز بیوی کی ملکیت ہے تو اس کے مرنے کے بعد وراثت جاری ہوگی یعنی تمام وارثین کو دی جائے گی۔

 جیسا کہ سرکار اعلی حضرت رضی اللہ عنہ تحریر فرماتے ہیں: کہ جہیز ہمارے بلاد کے عرف عام شائع سے خاص مِلک زوجہ ہوتا ہے جس میں شوہر کا کچھ حق نہیں، طلاق ہُوئی تو کُل لے گئی، اور مرگئی تو اسی کے ورثاء پر تقسیم ہوگا. (فتاوی رضویہ،ج۱۲ص ۲۰۳)؍دعوت اسلامی)
 واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 


کتبہ: فقیر تاج محمد  قادری واحدی۱۴/ستمبر ۲۰۱۹ء سنیچر






ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney