آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالٰی عنہا کے کتنے بیٹے تھے؟

سوال نمبر 440

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ 
 حضرت خاتون جنت رضی اللہ تعالٰی عنہا کے تین بیٹے تھے کیا یہ درست ہے حسن حسین اور محسن؟
 حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
سائل:-- اصغر علی دہلی




وعلیکم السلام ور رحمة الله وبركاته 
الجواب بعون الملک الوہاب 
صورت مسئولہ میں یہ بات درست ہے کہ حضرت فاطمة الزہراء رضی الله تعالیٰ عنہا کے تین بیٹے تھے 
حضرت فاطمة الزہراء رضی الله تعالیٰ عنہا کے بطن پاک سے تین بیٹے حضرت سیدنا امام حسن
 و حضرت سیدنا امام حسین
 و حضرت سیدنا امام محسن رضی الله تعالیٰ عنھم
اور تین بیٹیاں حضرت سیدہ ام کلثوم
 و حضرت سیدہ زینب
 و حضرت سیدہ رقیہ رضی الله تعالیٰ عنھن تو لد ہوئیں
والله اعلم باالصواب
 زرقانی جلد ثالث صفحہ ۳۳۳
       و دیگر کتب
 حضرت فاطمة الزہراء رضی الله تعالیٰ عنہا کے ۱۰۰ واقعات  ص 14

واللہ تعالیٰ اعلم
    کتبــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند) 
۱۸ محرم الحرام ١٤٤١ھ
بروز بدھ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney