آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

قبرستان میں اگر بتی لگانا کیسا ہے؟

سوال نمبر 444

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قبرستان میں قبر کے آس پاس اگر بتی لگانا‌ کیسا ہے؟ 
 مدلل‌ و مفصل جواب عنایت فرمائیں
سائل نوید علی 
مراد آباد یوپی





وعلیکم السلام و رحمۃ ﷲ وبرکاته

الجواب بعون الملک الوہاب
خاص قبر پر اگر بتی سلگانہ ممنوع ہے ،ہاں  اگر قبر سے ہٹ کر خالی جگہ پر سلگائیں تو کوئی حرج نہیں ،

اعلیٰ حضرت رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں
"اگربتی قبر کے اوپر رکھ کر نہ جلائی جاۓ " کہ اس میں سوء ادب اور بدفالی ہے ، 

فتاویٰ عالمگیری میں ہے
"ان سقف القبر حق المیت"
 ہاں قریب قبر زمین خالی پر رکھ کر سلگائیں کہ خوشبو محبوب ہے اھ
( فتاویٰ رضویہ جلد 4 ص 185 )
 اور یہ اس صورت میں ہے جب کہ وہاں کچھ لوگ موجود ہوں اوراگر میت کو خوشبو پہنچانے کی نیت سے ہو تو فضول ہے کہ میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں پہنچتا ۔ 
فتاوی رضویہ شریف میں ہے کہ اگربتی جلانا اگر تلاوت قرآن کے وقت تعظیم قرآن عظیم کے لیے ہو یا وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوں ان کی ترویح کے لیے ہو تو مستحسن ہے ورنہ فضول ، و تضیع مال، میت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں۔ 
( فتاویٰ رضویہ جلد 4 ص 220 ۔ )

( بحوالہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاءجلد اول کتاب الجنائز صفحہ 336 تا 337)

والله  اعلم باالصواب 
کتبــہ
 محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند)
۲۴. محرم الحرام ١٤٤١ھ
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney