آپ قوم کی بہتری کے لئے کچھ ہدیہ کریں کلک کریں

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب پہلے نماز جنازہ کس صحابی کی پڑھائی؟

سوال نمبر 489

السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ 
کیا فرماتے ھیں علماء کرام اس سلسلے میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے کس صحابی کی نمازے جنازہ پڑھائی؟  
سائل قمر المصطفی بستی





وعلیکم السلام ورحمتہ الله وبركاته

الجواب بعون الوھاب 
صورت مسئولہ کے متعلق حضور اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں کہ
اسلام میں وجوب نماز جنازہ کا حکم مدینۂ منوَّرہ  میں نازل ہوا۔ حضرت سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ تعَالی عنہ کا وصال مبارک ہجرت کے بعد نویں مہینے کے آخر میں ہوا اور یہ پہلے صَحابی کی میِّت تھی جس پر نبِّی کریم رؤف الرحیم  ﷺ نے نماز جنازہ پڑھی ۔        

واللہ و رسولہ  اعلم بالصواب

فتاوی رضویہ جدید جلد 5 ص 376
رضا فاؤنڈیشن لاہور 
کتبـــــــــــــــــــــــــہ 
محــــمد معصــوم رضا نوری مقیم حال منگلور کرناٹکا الھند)
۹ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ
۹ اکتوبر ۲۰۱۹ء 
+918052167976



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے

Created By SRRazmi Powered By SRMoney